پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے: علی زیدی

May 17, 2023 | 15:44:PM
پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے: علی زیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ کورکمانڈرلاہور کے گھر میں توڑپھوڑ کی گئی، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، شہدا کے یادگار کو جلانے سے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، فوج ہم سے ہے اورہم فوج سے ہیں، اختلاف رائے توماں، باپ، بھائی بہن اور میاں بیوی میں بھی ہوتا ہے۔

صدر تحریک انصاف سندھ سابق وفاقی وزیر  علی زیدی نے ضیاء الدین کلفٹن کے باہر  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے کوئی نہیں روک سکتا لیکن 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشتگردی تھی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا،تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی، عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا، تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، تحریک انصاف میری جماعت ہے، مجھ پر کوئی دباؤ ڈال کرپارٹی نہیں چھڑواسکتا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما علی زیدی آبدیدہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ پارٹی کے اندر سے ایسی آوازیں آتی ہیں، یہ میری جماعت ہے میں نے بنائی ہے۔

 اس کے علاوہ عامر محمودکیانی کا آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان متوقع ہے ،ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما عامرمحمود کیانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان متوقع ہے۔

یاد رہےکہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر  بھی رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کےمزید 8 رہنما گرفتار