برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 647 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 431 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 423 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملے کس نے کروائے ،کون کون ملوث؟
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافے سے قیمت 290 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8580 روپے میں فروخت ہوگی.
واضح رہے کہ 2 روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 23 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔