تیز بارش ،ژالہ باری ، گرمی کے ستائے لوگوں کو ریلیف مل گیا 

May 17, 2022 | 17:24:PM
اسلام آباد بارش ،
کیپشن: بارش کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے باعث گرمی کے ستائے لوگوں کو ریلیف مل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی ۔راولپنڈی کے بھی کئی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر سائن بورڈ اور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں،فیڈرز ٹرپ کرجانے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کو یادگار بنانے کیلئے دلہا دلہن نے آگ لگا لی