ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

May 17, 2022 | 11:25:AM
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
کیپشن: ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر کی اونچی اڑان،انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 195 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا جبکہ آج  کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔عدالت سے اہم خبر آ گئی