پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔عدالت سے اہم خبر آ گئی

May 17, 2022 | 10:56:AM
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔عدالت سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی  کیس میں عدالت نے ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں  25 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرپرحملہ،ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے   12 ایم پی ایز نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی،پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز نے عبوری درخواست ضمانتوں میں مؤقف اپنایا  کہ غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں، سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔ بارش بھی ہو گی۔محکمہ موسمیات نے  نوید سنا دی

ارکان صوبائی  اسمبلی نے عدالت سے استدعا کی کہ  عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزاروں میں عمار یاسر ،شہباز احمد ،مہندر سنگھ ،وارت عزیز، خیال احمد،شجاعت نواز ور ملک ندیم عباس شامل ہیں،عدالت نے ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے  پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔