وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید کے پر مسرت موقع پر پنجاب میں قیدیوں کیلیے اہم اعلان کر دیا

Apr 11, 2024 | 16:45:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید کے پر مسرت موقع پر پنجاب میں قیدیوں کیلیے اہم اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے عید کے پر مسرت موقع پر پنجاب میں قیدیوں کیلیے اہم اعلان  کر دیا ۔وزیرِ اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر عید پر صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے جس  کے بعد پنجاب بھر میں ہزاروں قیدی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی اپنے اہلِ خانہ سے آج بھی صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں۔