حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی،مریم اورنگزیب

May 17, 2021 | 12:45:PM
ان کو عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر نہ ہوئی
کیپشن: ان کو عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر نہ ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے، حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے بجائے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، عمران صاحب کو عید کی چھٹیوں میں غریب کی یاد نہ آئی، ان کو عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر عوام کو ریلیف دینے کی فکر نہ ہوئی، وزیراعظم کیلئے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا۔

یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    جن کے نام ای سی ایل پرہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ، رانا ثنا اللہ