جن کے نام ای سی ایل پرہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ، رانا ثنا اللہ

May 12, 2021 | 21:15:PM
جن کے نام ای سی ایل پرہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر شیخ رشید اور شہزاد اکبر کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جن کے نام ای سی ایل پرہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ۔
شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکوةٰ کے پیسے گنیں، شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں چاولوں کی خیراتی بوریاں گنیں ،دونوں ”ش“ روز چیں چیں اورکائیں کائیں کرنے کے بجائے عدالت جائیں،جج صاحبان کو بتائیں آشیانہ، صاف پانی، گندانالہ، 56کمپنیاں، آمدن سے زائد اثاثوں میں عدالت سے منہ کالا ہونے پر حدیبیہ کیس یاد آگیا ۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائے گا ،لیگی رہنما نے کہاکہ عمران نیازی نے چپڑاسی اور اپنے المعروف کمیشن خور ٹاو¿ٹ کو چابی دی ہوئی ہے ،کرائے کے چپڑاسی اور کمیشن خور نے آج الزامات کے کاغذ نہیں لہرائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش