ایران: کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافہ

Mar 17, 2026 | 08:56:AM
ایران: کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایرانی حکومت کا بڑا اعلان،کم از کم اجرت میں 60فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

 مہنگائی اور معاشی بحران کے بعد حکومت کا اہم اقدام،بچوں کے الاؤنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔

 آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103ملین ریال سے بڑھا کر 166ملین ریال کر دی جائے گی۔

 ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے وزیر محنت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:ہمارا مقابلہ کاغذی شیروں سے ہے ، مقابلے کیلئے تمام ممالک میدان میں آئیں ؛ٹرمپ

 آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103 ملین ریال سے بڑھا کر 166 ملین ریال کر دی جائے گی جبکہ بچوں کے الاؤنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔

ایران میں مہنگائی اور اقتصادی دباؤ کے باعث ہر سال کم از کم اجرت میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

 تاہم بین الاقوامی پابندیوں اور خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث حالیہ برسوں میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔