آپریشن غضب للحق ، پاک فوج کے افغانستان میں  فضائی حملے میں  ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج  تباہ

Mar 17, 2026 | 00:03:AM
آپریشن غضب للحق ، پاک فوج کے افغانستان میں  فضائی حملے میں  ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج  تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آپریشن غضب للحق  میں  پاک افواج کے افغانستان میں  کامیاب فضائی حملے جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور  ننگر ہار میں افغان طالبان فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ، ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج  کو موثر انداز میں تباہ کیا ،  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضائی حملے کے بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کا ڈرگ  ہسپتال کو نشانہ بنانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ، ننگر ہار میں کارروائی کرتے ہوئے پاک افواج نے چار مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات  کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ننگر ہار میں فضائی کاروائیوں کے دوران ملڑی تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک ، ایمونیشن، ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا ۔آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: