رمضان کے پہلے ہفتے 52 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی آمد

Mar 17, 2024 | 17:48:PM
رمضان کے پہلے ہفتے 52 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی آمد
کیپشن: مسجد نبوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔ جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؓ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ نے شادی رچا لی، دلہنیا کون؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے