اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی پر بھاری جرمانہ عائد ، وجہ بھی سامنے آ گئی

Mar 17, 2023 | 17:19:PM
اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی پر بھاری جرمانہ عائد ، وجہ بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کولن منرو نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد سٹمپس پر بلا مارا تھا جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی،میچ کے بعد امپائرز نے رپورٹ میچ ریفری کو بھیجی تھی جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی تھی ، اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ کو قبول کرلیا۔