شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر اہم اعلان کردیا

Mar 17, 2022 | 18:44:PM
 شاہ رخ خان ،او ٹی ٹی، پلیٹ فارم، تصویر
کیپشن:  شاہ رخ خان کےاو ٹی ٹی پلیٹ فارم کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنا نیا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایس آر کے پلس کے نام کے ساتھ  لانچ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان پہلے سے ہی بطور پروڈیوسر او ٹی ٹی سپیس پر سرگرم ہیں۔شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے 2019 میں عمران ہاشمی سٹار ویب سیریز ’بارڈ آف بلڈ کے ساتھ او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔اس کے بعد، شاہ رخ کی لگاتار’ بیتال‘’ کلاس آف 83 ‘اور اب ’لو ہوسٹل‘ کے ذریعے او ٹی ٹی سپیس میں اپنی موجودگی درج کروارہے ہیں۔اداکارشاہ رخ اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایس آر کے پلس لے کر آرہے ہیں۔اس بات کا اعلان  شاہ رخ نےسوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں گانے کی عکس بندی۔۔اداکارہ صبا قمر کوبڑا ریلیف مل گیا