نازیبا ویڈیوز سکینڈل کیس۔اداکارہ خوشبو کو بڑا ریلیف مل گیا

Mar 17, 2022 | 15:11:PM
نازیبا ویڈیوز سکینڈل کیس۔ادکارہ خوشبو کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: اداکارہ خوشبو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالت نےا سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزموں کی عبوری ضمانت میں  توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد یسین شاہین نے کیس پر سماعت کی،  ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ملزم شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے۔

عدالت نے پولیس سے مقدمہ کی تفصیلی  رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ملزموں کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک  توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی

 یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان نے عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں،متاثرہ اداکارہ گلناز عرف سلک خان عدالت میں ادکارہ خوشبو اور دیگر کے متعلق بیان بھی دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی