حکومتی ارکان کے اپوزیشن سے رابطے ،رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Mar 17, 2022 | 13:20:PM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں ان ارکان کابھی تذکرہ کیا گیا جن کے اپوزیشن کے ساتھ روابط ہیں،وزیراعظم کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ایک درجن کے قریب ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن کی طرف جھکاورکھنے ہیں اور ان کے معاملات بھی طے ہوچکے ہیں ۔ وزیراعظم کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کیساتھ رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی میں مردوں کے ساتھ خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق کچھ ایسے ممبران اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ہیں جو پہلی بار ایوان میں آئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کور کمیٹی اور اہم وفاقی وزرا و اعلی عہدیدار مسلسل رابطے میں ہیں۔پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو تفصیلات پیش کرنے پر کئی سنیئر رہنما ہکا بکا رہ گئے،ناراض ارکان سے حکومتی اعلی سطح پر بھی رابطے کئے جارہے ہیں،ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ناراض ارکان سے گلہ کیا گیا کہ آپ نے اپنا سیاسی کیریئر داو پر لگا دیا،لوگ بھی معاف نہیں کریں گے جبکہ ناراض ارکان نے جواب دیا کہ ایسا کچھ نہ ہوگا، لوگ جلد بھول جاتے ہیں، آئندہ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیاذرائع کے مطابق حکومت نے بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے اپنی حکمت عملی کو تیز کردیا،حکومت نے کسی صورت اپوزیشن کے دباو کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کیا ،سیاسی استحکام کی خاطر باہمی مذاکرات کی تجویز پر بھی اعلی سطحی اجلاس میں غور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک میں جلسے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع