ڈی چوک میں جلسے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

Mar 17, 2022 | 12:52:PM
ڈی چوک ، منع کردیا
کیپشن: ڈی چوک میں جلسے کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈی چوک اور ریڈ زون میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈ ی چوک اور ریڈ زون میں سیاسی جلسے روکنے کیلئے درخواست ایڈووکیٹ محمد آصف گجر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی،درخواست میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویڑن، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فریقین کو ریڈ زون اور ڈی چوک کی سڑکیں بلاک کرنے سے روکا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج سے بھی منع کیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریڈ زون میں کسی قسم کا احتجاج نہیں کیا جاسکتا،درخواست گزار نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج کی وجہ سے وکلا سپریم کورٹ نہیں جاسکتے،ڈی چوک بند ہونے سے ایکسیس ٹو جسٹس سسٹم میں مسئلہ ہوتا ہے،عدالت ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائد کرے اورفریقین عدالت عالیہ کے حکم پر عمل درآمد کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی