بانی پی ٹی آئی کی سیف اللہ نیازی کو تحریکِ انصاف کی بحالی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکی ہدایت

May 08, 2024 | 18:43:PM
بانی پی ٹی آئی کی سیف اللہ نیازی کو تحریکِ انصاف کی بحالی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ سیف اللہ نیازی بطور چیف آرگنائزر تحریکِ انصاف اور اس کے انتخابی نشان کی بحالی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے سینیٹر سیف اللہ نیازی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، سیف اللہ نیازی نے  بانی چئیرمین کی 3 بہینوں کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی فی یونٹ 2 روپے 84 پیسے مہنگی, اطلاق کس مہینے سے ہو گا؟جانیے

بانی چئیرمین پی ٹی آئی نےسیف اللہ نیازی کو بطور چیف آرگنائزر تحریک انصاف کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، بانی چئیرمین نے سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی بحالی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی، بانی چئیرمین نے مزید ہدایت کی کہ تحریک انصاف کی بحالی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

واضح رہے کہ سیف اللہ نیازی کو تاحال پی ٹی آئی چیف آرگنائزر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا اور ایک ماہ کے دوران سیف اللہ نیازی کی بانی چئیرمین سے اڈیالہ جیل میں دوسری ملاقات ہے۔