بجلی فی یونٹ 2 روپے 84 پیسے مہنگی

May 08, 2024 | 18:08:PM
بجلی فی یونٹ 2 روپے 84 پیسے مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صارفین کو بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا، بجلی 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا، نیپرا نے بجلی 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، نیپرا کی جانب بجلی نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’وکلا ہائیکورٹ پر دھاوا بولنا چاہتے تھے...‘‘ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا اہم بیان آ گیا

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں مئی کے بلوں میں کی جائیں گی، بجلی نرخوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی ٹیرف مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔


واضح رہے کہ اس اضافے سے بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریبا 26 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔