ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت، وزیراعظم کا اظہار تشویش

May 19, 2024 | 23:10:PM
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت، وزیراعظم کا اظہار تشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر  صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی آیاز صادق کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر لوگوں کے ہیلی کاپٹر سے متعلق خبر پر گہری تشویش ہے، صدر رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر  سنی، بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ  ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار تشویش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان ،عوام اور میری دعا ہے کہ ایرانی صدر رئیسی اور ان کے تمام رفقاء اس حادثے میں محفوظ اور بخیرئیت ہو،صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی، انہیں پاک ایران دوستی کا اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا،مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ با شانہ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ آج ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپسی پر ایرانی صدر کے  ہیلی کاپٹر کی مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی، ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ایک ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی، دشوارگزار  علاقے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹرحادثے پر ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا بیان