وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، سرمایہ کاری، تجارتی امور پر تبادلہ خیال

May 19, 2024 | 11:29:AM
 وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، سرمایہ کاری، تجارتی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرونے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ لیا گیا اور طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری ، باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔