ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

Jun 17, 2026 | 23:18:PM
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 78 رن کا ہدف 10ویں اوور میں صرف 1 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی بیٹرز آسٹریلوی بولنگ کا جم کے سامنا نہ کر سکیں اور آدھی ٹیم صرف 27 رن پر پویلین لوٹ گئی۔

مشکل میں کپتان نگار سلطانہ نے 27 اور ریتو مونی نے 16رن بنائے، بنگلا دیش کا اسکور 8 وکٹ پر 77رن رہا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جارجیا ول نے 45 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 9 وکٹ سے فتح دلا دی، ایلیسا پیری 19رن بنا کر نات آوٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری، بغیر کٹوتی لامحدود رقم نکالنے کی سہولت شروع

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: