امریکہ ایران مفاہمتی یاداشت ،پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) امریکہ ایران مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب کے متعلق اہم پیش رفت ،پاکستانی ایڈوانس وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی سوئٹزرلینڈ کےلئے کل روانہ ہونگے، پاکستانی ایڈوانس وفد گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ روانہ ہوا تھا، ایڈوانس وفد میں دفتر خارجہ کے دیگر حکام بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئی ہیں، پاکستانی وفد میں امریکہ ایران مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب میں شرکت کرے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر باضابطہ دستخطی تقریب 19 جون ہو گی، مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونو نگم کس خطرناک مرض کا شکار؟ گلوکار کا اہم انکشاف ،مداح پریشان