سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار رعایتی سولر سسٹم کی تقسیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں 2 لاکھ 75 ہزار رعایتی سولر سسٹم کی تقسیم کا اعلان کردیا۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں متوسط طبقے کیلئے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 18 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹمز فراہم کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ؛ کم از کم اجرت 41ہزار مقرر