روس پر مزید پابندیوں کیلئے ٹرمپ کا رویہ تعاون پر مبنی تھا:جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا روس پر پابندیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بیان

Jun 17, 2026 | 00:45:AM
روس پر مزید پابندیوں کیلئے ٹرمپ کا رویہ تعاون پر مبنی تھا:جرمن چانسلر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جرمن چانسلر فریڈرک مرز (Friedrich Merz )نے کہا ہے کہ روس پر مزید پابندیوں کے معاملے میں انہیں امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کا رویہ تعاون پر مبنی محسوس ہوا ہے۔

جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے جرمنی ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے خصوصی کشتیاں خطے میں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ بحری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ کو تعاون کے موڈ میں پایا گیا، جبکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور یورپی ممالک مشترکہ طور پر ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یورپی اتحادی خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں