جدہ سے جکارتہ جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی ایئرلائن کی حج پرواز نمبر ایس وی 5276 کو بم رکھے جانے کی اطلاع ملنے پر انڈونیشیا کے کوالانامو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
السعودیہ کا طیارہ جدہ سے حجاج کو لے کر جکارتہ جا رہا تھا ،السعودیہ کا کہنا ہے’ طیارے کو بحفاظت اتارا گیا اس دوران کسی قسم کا کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا،متعلقہ ادارے کی ٹیموں نے جہاز کی مکمل جانچ کے بعد اسے کلیئر کردیا جس کے بعد پرواز کو شیڈول کے مطابق جکارتہ لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ میاں محمد نواز شریف کی لندن میں2 ہفتے قیام کے بعد کل پاکستان واپسی