آپکی نوکری پنجاب پر تنقید کرنا ہے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت اور تعلیم کیلئے جتنا بجٹ مختص کیا اتنا آپ کے صوبے کا ٹوٹل بجٹ نہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں، پنجاب فیلڈ اسپتال، کلینک آن وہیلز، مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں، حکومت نے کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچائیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مریض پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج کروانے آتے ہیں، پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کی عوام کیلئے کھلے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی نوکری پنجاب پر تنقید کرنا ہے، کے پی حکومت کی کارکردگی بتانا نہیں۔ 12 سال سے ایک صوبے پر حکومت کرنے کے بعد بھی آپ پنجاب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، پنجاب کا بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گراؤنڈ پر لگا ہوا نظر آتا ہے۔