پنجاب حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95 کروڑ سے بڑھا کر 1 ارب47 کروڑ روپے مقرر کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کیلئے پولیس کو ٹیکس کولیکشن کا بڑاٹارگٹ دیدیا۔
دستاویز کے مطابق ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ای چالانز کا ہدف 95کروڑسے بڑھا کر ایک ارب 47کروڑ روپے مقررکردیا گیا۔
دستاویز کے مطابق پی ایچ پی کو اگلے مالی سال ڈیڑھ ارب روپے کے ای چالان کا ہدف دیا گیا ہے۔
ٹریفک چالان کی مد میں 11ارب 20کروڑ روپے وصول کرنا ہوں گے
ڈرائیونگ لائسنس فیس کی مد میں 14ارب 50کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
،پنجاب پولیس کو مختلف ہیڈز میں ساڑھے30ارب کی وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے۔