بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین

نیویارک ٹائم اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور مختلف مقامات پر سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیوز کی نمائش

Jun 17, 2025 | 13:04:PM
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے امریکا میں افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا پر انکا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔

 امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیویارک ٹائم اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور مختلف مقامات پر سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیوز کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کے20 بھارتی طیارے گرا سکتے تھے ،جنگ کےدوران بھی اخلاقیات کا خیال رکھ کر مثال قائم کی:فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر  

واشنگٹن ڈی سی کی مختلف شاہراہوں پر بھی ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں اور بے مثال خدمات کو اُجاگر کیا گیا۔ ان ویڈیوز میں افوج پاکستان اور شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی افواج پاکستان سے والہانہ محبت سے واضح ہے کہ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔