کرپشن الزامات، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نوکری سے فارغ

Jun 17, 2023 | 13:03:PM
کرپشن الزامات، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نوکری سے فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرپشن الزامات پر  سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  محمدخان بھٹی کو نوکری سے معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کئے گئے جبکہ معطلی کے آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کئے گئے،محمد خان بھٹی کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے نکالا گیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ ڈی جی پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز حسین بھی نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔

محمد خان بھٹی سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ہیں، ان کو ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا دھچکا،پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی