پیپلز بس کیلئے شارع فیصل پر مخصوص لین بنائی جائے گی

Jun 17, 2023 | 12:53:PM
پیپلز بس کیلئے شارع فیصل پر مخصوص لین بنائی جائے گی
کیپشن: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مخصوص لین کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے شارع فیصل پر پیپلز بس کیلئے مخصوص لین بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کیلئے مخصوص لین بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ شہر کے اہم راستوں سے بغیر رکاوٹ کے گزرنی چاہیئے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مخصوص لین کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔