ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے ،آرمی چیف

Jun 17, 2022 | 23:28:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایف اے ٹی ایف، ایکشن پلان، عملدرآمد بڑی کامیابی،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ کور سیل نے سول ملٹری کوششوں کے ذریعے ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا،سول ملٹری ٹیم نے مضبوط ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد سے پاکستان کو وائٹ لسٹ ہونے کی راہ ہموار ہوئی،کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا