ٹی ایل پی کا این اے 240 کے نتائج ماننے سے انکار، سعد رضوی کا بڑا اعلان

Jun 17, 2022 | 10:24:AM
این اے 240، تحریک لبیک پاکستان، سعدرضوی،نتائج چیلنج
کیپشن: ہر فورم پر اپنے ووٹ پر پہرہ دیں گے: سعدرضوی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان نے این اے 240 کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

 سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ نتائج روک کر مخالف پارٹی کو جتوایا گیا، جہاں اکثریت تھی وہاں ہمارے ووٹ مسترد کیے گئے، ری کاؤنٹنگ کی طرف جا رہے ہیں، ہر فورم پر اپنے ووٹ پر پہرہ دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:موبائل سم بلاک ہوگی: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے میدان مار لیا۔

اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر حتمی نتیجہ

این اے 240 کورنگی کراچی 2  کے ضمنی الیکشن کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز ز10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8349 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5240 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4782 ووٹ لیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کا ٹرن اور 8.38 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے۔