راولپنڈی؛فلیش فلڈ میں ریسکیو آپریشن جاری،اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: ریسکیو اہلکار سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں فلیش فلڈ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں400 سے زائد ریسکیو اہلکار ایمرجنسی آپریشنز میں مصروف ہیں،مختلف مقامات پر 17 ریسکیو بوٹس بھی آپریشن میں شامل ہیں،اب تک فلیش فلڈ سے 58 لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
راجہ بازار، سنگجانی، لادیاں چکری، بلیو ورلڈ سوسائٹی،گلشن اقبال، ڈھوک کشمیریاں، غریب آباد اور پولیس فاؤنڈیشن میں ریسکیو ٹیمیں نے آپریشن کیا،لادیاں کے تمام رہائشیوں کو بحفاظت سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا سلسلہ رکنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کتنی رہ گئی؟ایم ڈی واسا کا اہم بیان