راولپنڈی؛بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، نالہ لئی میں پانی کی سطح میں کمی،3ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں 24گھنٹوں سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا۔نالہ لئی میں پانی کی سطح 4فٹ تک رہ گئی جبکہ برساتی بالوں میں گر کر 3افراد جاں بحق ہوئے ۔
ایم ڈی واسا کاکہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد گوالمنڈی نالہ لئی میں پانی کی سطح چار فٹ تک رہ گئی،شہر کے نالوں سے پانی نکاسی بروقت ممکن بنائی گئی،ہنگامی صورتحال کے باعث تمام اداروں کا بروقت رسپانس نوٹ کیا گیا،شہرکی بڑی شاہراہیں اور ملحقہ علاقے کلئیر کر دیئے ہیں،نشیبی علاقوں میں ٹیمیں تاحال تعینات ہیں۔
ایم ڈی واسا کا مزید کہناتھا کہ جڑواں شہروں میں 255 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،شہر کی مجموعی صورت حال اب کنٹرول میں ہے، نشیبی علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث برساتی بالوں میں گر کر 3افراد جاں بحق ہوئے ،ایک سولہ سالہ لڑکے کی لاش نکال لی گئی،دو افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
یہ بھی پڑھیں:خریداروں کیلئے اچھی خبر!سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی