ماجد صابری قوال گروپ کے 3موسیقاروں کی میتیں کراچی منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز)قلات میں قتل ہونےوالے ماجد صابری قوال گروپ کے 3موسیقاروں احمدصابری، بیٹے رضا صابری اور گٹارسٹ کی میتیں کراچی منتقل کردی گئیں۔
تینوں میتیں کراچی منتقل کرنے کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں ،ان کی نمازجنازہ پی آئی بی گراؤنڈمیں شام5 بجے ادا کی جائےگی، ماجد صابری قوال گروپ پرفارمنس کیلئے کراچی سے کوئٹہ روانہ ہوا تھا،وہ کوئٹہ سے صرف آدھے گھنٹے کی دوری پر تھے کہ ان حملہ ہوگیا۔
قافلے میں زندہ بچ جانے والے ندیم صابری کاکہناہے کہ ہم سرکار کی نعتیں پڑھتے ہیں، کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حمیراکیساتھ تعلقات خراب نہیں تھے، موت حادثہ نہیں،قتل کاشبہ ہے،والدین
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ قلات میں جاں بحق ہونےوالے قوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ رضا شہید کی 6 مہینے کی بیٹی ہے، احمد شہید کی 4 بیٹیاں ہیں،معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،اس کا بدلہ لیں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ فتنہ الہندوستان ہمارے لوگوں کو قتل کرے اور ہم خاموش رہیں،ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور ایک بار پھر دھول چٹائیں گے۔