نواز شریف کی وطن واپسی،ن لیگ نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں

Jul 17, 2023 | 16:33:PM
نواز شریف کی وطن واپسی،ن لیگ نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم اور تاحیات پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) سردار اویس لغاری کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں سے متعلق سرکلر جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل صدوراورجنرل سیکرٹریز ضلعی صدور اورجنرل سیکریٹریز سےمیٹنگز کریں ،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تنظیموں کو بھی تیاریوں کا کہا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ نوازشریف کےاستقبال کیلئےڈویژنل،اضلاع،یوسیز،وارڈلیول سےقافلےآنےچاہئیں،نوازشریف کی وا طن واپسی کی تاریخ طےہوتےہی تمام تنظیموں کومطلع کردیاجائےگا،پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والا سرکلر صدر مسلم لیگ (ن )پنجاب رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر جاری کیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی کامیابی، آئی سی سی میں منافع ڈبل ہو گیا