پاکستان کی بڑی کامیابی، آئی سی سی میں منافع ڈبل ہو گیا

Jul 17, 2023 | 16:20:PM
پاکستان کی بڑی کامیابی، آئی سی سی میں منافع ڈبل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے عالمی سطح پر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی ،  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے فنانشل ماڈل میں پاکستان کا حصہ ڈبل کرا لیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق  جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے 3رکنی وفد نے چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف کی سربراہی میں شرکت کی، اہم اجلاس میں مالی معاملات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ایونٹس  میں کارکردگی ، غیرمعمولی فین ، کمرشل ویلیو  اور  سر فہرست کے 4 بورڈز میں شمار ہونے کی وجہ سے  پی سی بی کو گزشتہ فنانشل سائیکل کے مقابلے میں اس مرتبہ 2 گنا زیادہ ریوینیو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فوج ، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع

واضح رہے کہ 15جولائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول ، انتظامی معاملات اور مارکیٹنگ امور کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت ہوئی،ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے کردیا جائے گاجبکہ ایشیا کپ کا آغاز پاکستان سے ہی ہوگا۔