پی پی 36وزیر آباد؛ ن لیگ کے عدنان افضل چٹھہ نے کامیابی سمیٹ لی

Apr 21, 2024 | 18:59:PM
پی پی 36وزیر آباد؛ ن لیگ کے عدنان افضل چٹھہ نے کامیابی سمیٹ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 36 میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے  حلقے پی پی 36میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے، جہاں ن لیگ کے عدنان افضل چٹھہ 74779 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، سنی اتحاد کونسل کے فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک کے بصیرت علی 2547 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ حلقہ پی پی 36 کے کل 185 پولنگ سٹیشنز ہیں اور ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 544 ہے۔