آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

May 09, 2024 | 22:18:PM
آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ) کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور آئرلینڈ ٹیم کو تجربہ کار بلے باز پال سٹرلنگ لیڈ کریں گے، پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان،عثمان خان،ابرار احمد،حارث رؤف، حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شائقینِ کرکٹ کیلئے خوشخبری، مایہ ناز فاسٹ بولر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

دوسری جانب آئرلینڈ کے سکواڈ میں کپتان پال سٹرلنگ، راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، نیل راک، لورکن ٹکر، مارک ایڈیر، گراہم ہیوم، بیری میکارتھی، کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ  ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔