بلاول بھٹو سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

May 09, 2024 | 20:36:PM
بلاول بھٹو سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: بلاول بھٹو سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلاول بھٹو سے ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایوان صدر میں ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی، ازبکستان کے وفد میں امور خارجہ کے فرسٹ ڈپٹی منسٹر، ڈپٹی منسٹر ٹرانسپورٹ، اعزازی قونصلر، پاکستان میں ازبکستان کے سفیر و دیگر شامل تھے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے مہنگائی، روٹی 12 اور نان 17 روپے کا ہو گیا

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ازبکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔