گلگت بلتستان میں فوج ، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

Jul 17, 2023 | 15:20:PM
گلگت بلتستان میں فوج ، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں فوج اور رینجرز سمیت سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ  کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی جانب سے فوج,رینجرز,جی بی سکاوٹس,ایف سی کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری  دے دی گئی ہے ،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ،جی بی حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کیلئے تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی ، جی بی میں پاک آرمی کی تعیناتی میں30جون2024 تک ایک سال کی توسیع  کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:16 سالہ لڑکی کو ہیوی بائیک پر کُرتب  مہنگے پڑ گئے

فوج سی پیک منصوبوں,شاہراہ قراقرم سمیت سیکیورٹی پرتعینات ہوگی ،گلگت بلتستان میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع ،رینجرز کی تعیناتی میں24 اکتوبر 2024 تک توسیع ہوگی ،

فرنٹیئر کنسٹیبلری کی تعیناتی میں ایک سال30 جون 2024 تک توسیع ،جی بی اسکاوٹس کی تعیناتی میں 30 جون 2024 تک توسیع  ہو گی ،جی بی اسکاوٹس کے کچھ پلاٹونز کی تعیناتی 23 اگست2024 تک ہوگی ۔