16 سالہ لڑکی کو ہیوی بائیک پر کُرتب  مہنگے پڑ گئے

Jul 17, 2023 | 14:58:PM
16 سالہ لڑکی کو ہیوی بائیک پر کُرتب  مہنگے پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی پولیس نے نابالغ لڑکی کی جانب سے ہیوی بائیک پر سٹنٹ اور گن دیکھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بڑا قدم اٹھایا ہے ، جس پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر  ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے ہیوی بائیک پر سٹنٹ کرتے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں لڑکی دونوں ہاتھ چھوڑ کر بائیک چلاتی ہے تو ساتھ ہی پسٹل بھی دیکھاتی ہے ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  بھارتی پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کی تو پتا چلا کہ لڑکی کا تعلق بہار سے ہے اور عمر صرف16 سال ہے ۔

بہار پولیس  نے لڑکی کو گرفتار کرتے ہوئے 30 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ، صرف یہی نہیں بلکہ موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے لڑکی کی ایک سال کیلئے موٹر سائیکل رجسٹریشن بھی معطل کر دی ،پولیس نے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا ہے، تاہم  مختلف رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں موجود پستول جعلی ہے اور پلاسٹک کا بنا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق  لڑکی کو ریلز بنانے کا شوق ہے اسی لیے اس کی والدہ نے اپنا زیور بیچ کر بیٹی کے شوق کو پورا کرنے کیلئے اسے ہیوی بائیک لے کر دی ہے ، نابالغ لڑکی انسٹا گرام پر ’’ہنٹر کوئین‘‘ کے نام سے پیج بنا رکھا ہے جہاں وہ موٹر سائیکل پر نت نئے سٹنٹ کر کے ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہے ۔