مینہ برسنے سے موسم خوشگوار

Jul 17, 2023 | 09:08:AM
مینہ برسنے سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات وقت بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور اور چونیاں سمیت دیگر مقامات پر تیز بارش  نے جل تھل ایک کر دیا، بارش کے بعد موسم تو خوشگوار  ہو گیا البتہ سڑکیں اور انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، ناکافی راستہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ 

قصور اور چونیاں میں موسلادھار بارشوں کے بعد گھٹنوں پانی جمع رہنے کے باعث پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی سوئمنگ پول میں اٹھکیلیاں کرتے تصاویر وائرل