شیخوپورہ؛ پی ٹی آئی امیدوار کے ڈیرے پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق

Jul 17, 2022 | 21:22:PM
شیخوپورہ، پی ٹی آئی امیدوار، خرم شہزاد ورک، ڈیرے پر فائرنگ، کارکن جاں بحق ،
کیپشن: پی ٹی آئی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والے کارکن کی شناخت فیضان جبکہ زخمی ہونے والے کارکن کی شناخت مقبول جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات ؛مسلم لیگ (ن)نے شکست تسلیم کرلی