دعا زہرہ کیس ،پولیس کو بڑی اجازت مل گئی

Jul 17, 2022 | 19:13:PM
دعا زہرہ کیس ، بڑی پیشرفت
کیپشن: دعا زہرہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دعا زہرا مبینہ اغواءکیس میں پیش رفت۔ سندھ پولیس کو دعا زہرا کی بازیابی اور ظہیر کو گرفتاری کی کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لیٹر جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق اے وی سی سی دعا زہرا کو بازیاب کروا کر ظہیر کو گرفتار کرے گی اورانچارج پولیس پارٹی گرفتاریوں کے بعد راہداری ریمانڈ حاصل کرے گے جبکہ ملزم اور مغوی کی کراچی منتقلی کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔
 پارٹی افسر اس بات کا خیال رکھے گی کہ مخالف پارٹی کا کوئی شخص ملزم کے ساتھ سفر نہ کرے محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد دعا زہرا کو بازیاب کراکر کراچی منتقل کیا جائے گا ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم روانہ کردی گئی ہے محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:استعفے سے متعلق لیگی ایم پی اے کا بڑا بیان