آڈیو لیک کا معاملہ ، جلیل شرقپوری شیخ رشید پر برس پڑے

Jul 17, 2022 | 17:13:PM
شیخ رشید اور جلیل شرقپوری
کیپشن: شیخ رشید اور جلیل شرقپوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آڈیولیک کے معاملے پر شیخ رشید احمد جلیل احمد شرقپوری پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی ااسمبلی جلیل احمد شرقپوری سے متعلق شیخ رشید کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر جلیل شرقپوری کا ردعمل بھی سامنے آگیا جلیل شرقپوری نے کہا کہ یہ باقاعدہ منصوبہ بندی ہے، شیخ رشید احمد دو نمبر آدمی ہے ۔عمران خان کا سب سے بڑا دشمن شیخ رشید احمد ہے ۔ شیخ رشیدکسی کے کہنے پر جھوٹ بول رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید عمران خان بڑا دشمن ہے ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کی جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ مبینہ طور پر چودھری گل زمان نامی شخص سے بات کررہے ہیں۔ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شیخ رشید کہہ رہے کہ آپ نے جلیل شرقپوری کو پیمنٹ کردی۔ جس کے جواب میں گل زمان نامی شخص کہتا ہے کہ یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے، صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہوگا، انشا اللہ۔ جس کے جواب میں شیخ رشید کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی آڈیو لیک، رانا ثنا اللہ نے نیا پیڈوراباکس کھول دیا