شاہ محمود قریشی کو پولنگ سٹیشن داخلے سے روک دیا گیا

Jul 17, 2022 | 14:26:PM
شاہ محمود قریشی، پولنگ سٹیشن، داخلے، روک دیا
کیپشن: شاہ محمود قریشی کو پولنگ سٹیشن داخلے سے روک دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو نون لیگی کارکنوں نےبستی ڈوگراں کے پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔

شاہ محمود قریشی کی پولنگ سٹیشن بستی ڈوگراں آمد ہوئی۔ جہاں لیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کا گھیراؤ کر لیا اور پولنگ سٹیشن میں داخلے سے روک دیا۔ جس کے بعد موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ پی پی 217 میں پولنگ سٹیشن پر زبردستی ووٹ ڈلوانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آٖفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ سٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ مزید جھٹکوں کے لیے تیار ہو جائے:شاہ محمود قریشی کا بڑا دعوی

پریذائیڈنگ افسر اور ووٹرز نے زبردستی ووٹ ڈلوانے کے الزام کی نفی کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے پولنگ کے عمل پر اطیمنان کا اظہار کیا۔