ن لیگ مزید جھٹکوں کے لیے تیار ہو جائے:شاہ محمود قریشی کا بڑا دعوی

Jul 17, 2022 | 13:58:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ن لیگ مزید جھٹکوں کے لیے تیار ہو جائے:شاہ محمود قریشی کا بڑا دعوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے 3 سے 4 ایم پی ایز مستعفیٰ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے تو آج پنجاب میں تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے دوران پولیس کا نظام انتہائی قابل ستائش ہے، پولیس الرٹ اور غیر جانبدار دکھائی دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں لیکن میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاؤں گا، ضلعی انتظامیہ غیرجانبدار ہے اور  اس وقت پولنگ پُرامن طریقے سے جاری ہے۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ بارش نہ ہوئی تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے لیکن پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی ضرور آئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔