53 فیصد مہنگائی عمران حکومت کا عوام پر ظلم ہے،مریم اورنگزیب

Jul 17, 2021 | 13:48:PM
 53 فیصد مہنگائی عمران حکومت کا عوام پر ظلم ہے،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے غریب عوام سے آٹے، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی بھی چھین لی آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی غلام حکومت عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی غلام بناچکی ہے ،اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کو کرپشن کی سہولت دینے والے عمران صاحب نے کھانے پینے پر عوام کو دی جانے والی رعایت چھین لی نئے پاکستان میں عوام سے آٹا چینی گھی دوائی، تعلیم، صحت، پٹرول بجلی اور گیس سب چھین لیا گیا ۔
انہوں نے کہا گھی کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ عمران صاحب کے عوام کے لئے” احساس “کی اصلیت ہے 52 روپے سے چینی 110 تک پہنچائی ، اب 68 سے 85 روپے یوٹیلیٹی سٹور کا ریٹ بنادیا ، واہ ’عمران صاحب واہ ‘پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر کہتے ہیں کہ عام آدمی اس سے متاثر نہیں ہوگاعمران صاحب کی ”عام آدمی “سے مراد ان کے اے ٹی ایمز اور کارٹلز ہیں جن سے ان کا جیب خرچ چلتا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خام تیل کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھادیا تاکہ ملک میں اے ٹی ایمز کی جیب بھرے اور عوام کی جیب خالی ہوعمران صاحب نے 50 ارب کورونا ریلیف فنڈ دینے کا ڈرامہ کیا لیکن اس کے تمام فنڈز جاری نہ کئے، یہ ہے ان کا اصل چہرہ ۔چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والوں نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرکے خود کو جھوٹا ثابت کردیا عمران صاحب کی مہنگائی کی تبدیلی قوم کوبہت بھاری پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی سے لاہور پہنچنے والی میٹرو بسوں کی تعداد 8 ہو گئی