کراچی سے لاہور پہنچنے والی میٹرو بسوں کی تعداد 8 ہو گئی

Jul 17, 2021 | 13:37:PM
کراچی سے لاہور پہنچنے والی میٹرو بسوں کی تعداد 8 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئی میٹرو بسوں کا لاہور پہنچنے کا سلسلہ جاری ، نئے آپریٹر ویڈا کی جانب سے مزید سات میٹرو بسیں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہنچنے والی ایک بس کے ساتھ کل تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ 48 بسوں کا پہلا فلیٹ اگست کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ میٹرو بس کے نئے آپریٹر ویڈا کی جانب سے بسوں کا مکمل نیا فلیٹ لایا جائے گا ۔ چین سے منگوائی گئی جدید میٹر بسوں کا فلیٹ موجودہ بوسیدہ اور کھٹارہ کے متبادل ہوگا ۔

اڑتالیس بسوں کی پہلی کھیپ پہنچنے سے ٹریک پر جدید بسوں کو اتارا جائے گا ۔ اس وقت موجود بسوں کی تعداد 62 سے کم ہوکر صرف 48 رہ گئی ہے ۔ موجودہ میٹرو بسوں کا خستہ حالی کے باعث اے سی تک جواب دے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی تصدیق!!! پریشان کن خبر